جان سے پیارا

پیارہ تو تھا پہلے ہی جان سے

اب لگتا آنکھوں کا تارا ہو گیا

کھو دیا تھا تم کو آوارگی میں

اب تو ہی جینے کا سہارا ہوگیا

تڑپا تھا بہت جو تم سے ملنے کو

وہ دل بھی اب آوارا ہو گیا

پیار تو تھا تم سے پہلے بھی

لگتا عشق تمہی سے اب دوبارہ ہو گیا

ناکام تھا جو ایک شخص کو پانے میں

پیار میں پھر وہ ناکارہ ہو گیا

زندگی تھی ویراں اک عرصے سے

کیا ہوا جو دنیا سے کنارا ہو گیا

عمراؔن!   آؤ سجدہ اک ایسا کریں کہ

خدا کہے جاؤ آج سے وہ تمہارا ہو گیا

عمراؔن نذیر

 

Post a Comment

Previous Post Next Post