محبت کی جزا

 خود ہی سلگھاتے ہو چنگاڑی پھر خود ہی بجھا دیتے ہو

ابھی بجھنے بھی نہیں پاتی آگ پھر سے لگا دیتے ہو

پیار ہے تمہیں غیروں سے، غیروں سے ہے پیار تمہیں

پیار کرتے ہو غیروں سے اور اپنوں کو دغا دیتے ہو

ہو رکھتے یاد اوروں کو، اوروں کو یاد رکھتے ہو

یاد رکھتے ہو اوروں کو اور اپنوں کو بھلا دیتے ہو

ہم ترستے ہیں اک دیدار کو، اک دیدار کو ترستے ہیں ہم

ہمیں تڑپاتے ہو دیدار کو ہائے کتنا جینے کا مزا دیتے ہو

رکھتے ہو خوش رقیبوں کو، رقیبوں کو خوش رکھتے ہو

نکلتے ہو محفل سے رقیبوں کی دل اپنوں کا جلا دیتے ہو

رکھتے ہو دور دور ہم کو، ہم کو دور دور رکھتے ہو

دور کرتے ہو پہلے خود ہی پھر خود ہی بلا دیتے ہو

جلاتے ہو چراغ محبت کے، محبت کے چراغ جلاتے ہو

جلاتے ہو چراغ محبت خود ہی پھر خود ہی ہوا دیتے ہو

مجھے کرتے پھرتے ہو بدنام، بدنام کرتے پھرتے ہو مجھے

مجھے کرتے ہو بدنام زمانے میں یہ محبت کی جزا دیتے ہو

 عمراؔن نذیر

Post a Comment

Previous Post Next Post